فنڈرز اور پارٹنرز

“فری سپیچ ڈیبیٹ” آکسفورڈ یونیورسٹی کی سینٹ آنتونیس کالج سے تعلق رکھنے والے “دہریندورف پروگرام فار دی اسٹڈی آف فریڈم” کا ایک پروجیکٹ ہے.اسے  یونیورسٹی کے کئی حصّوں سے دانشوارانہ، ادری؟ اور تکنیکی تعاون حاصل ہوا. اس ویبسائٹ کا تمام مواد بوڈلیاں لائبریری میں ڈیجیٹل طور پر محفوظ کیا جاۓ گا.

دہریندورف پروگرام، اور اس کے سالانہ دہریندورف لیکچر اینڈ کولوقیم کی مرکزی فنڈنگ اوریا فاؤنڈیشن اور زایٹ سفٹنگ نے مھییا فرمائی.

فری سپیچ ڈیبیٹ پروجیکٹ  کے لئے خصوصی فنڈنگ فرٹ اورڈ  فاؤنڈیشن، اوپن سوسائٹی انسٹیٹوٹ اور گووگل کی طرف سے فراہم کی گئی. ہم ان تمام فنڈرز کے بے حد مشکور ہیں.  فنڈنگ کے باوجود، ہمارے معاہدوں کے مطابق اس پروجیکٹ کو مکمّل علمی آزادی حاصل ہے. مزید رفع ابہام کی خاطر: ہم نہ کسی حکومت سے رقم وصول کرتے ہیں اور نہ ہی ان سے کسی بھی طور پر متاثر ہوئے ہیں.

اس پروجیکٹ کے دوران کئی بیرونی تعلقات سے تعاون حاصل ہوا، جس میں ورڈپریس (جس پر یہ ویب سائٹ تخلیق ہوئی)، ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اور ویکیمیڈیا یوکے، کور یت لائیو، اوپن ڈیموکرسی، گلوبل وایسس، گارڈین کامنٹ نٹورک،یوروزیں، اور آئڈیا شامل ہیں.

print Print picture_as_pdf PDF

کسی بھی زبان میں تبصرہ کیجئے


آزادی اظہار راۓ آکسفرڈ یونیورسٹی کا ایک تحقیقی پراجکٹ ہے جو کہ سینٹ اینٹونی کالج کے ڈیرنڈورف پروگرام براۓ مطالعہ آزادی کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے

اوکسفرڈ يونيورسٹی