پرائیویسی

يہ پاليسی اس بات پر وضاحت کرتی ہے کہ جب آپ اس ويب سائيٹ کو کھوليں گے تو آپ سے متعلق کن اقسام کی معلومات (پرسنل انفارميشن) جمع کی جاۓ گی اور اس کو کس طرح سے استعمال کيا جاۓ گا۔ براۓ مہربانی يہ نوٹ کيجيے کہ اگرچہ يہ ويب سائيٹ ديگر ويب سائيٹوں کے لنکس فراہم کرتی ہے، يہ پاليسی فقط اس ويب سائيٹ پر لاگو ہوتی ہے۔

اس ويب سائيٹ پر صارف (يوزر) کے طور پر ريجسٹر کرنے کے ليے آپ سے کچھ نجی معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی جاۓ گي۔ يونيورسٹی اس معلومات کو اليکٹرانيکلی يا پھر ميںيوئلی طور پر جمع کرے گی۔ اس معلومات کو فراہم کرنے ميں آپ کی اس بات کے ليے رضامندی بھی شامل ہو جاتی ہے کہ يونيورسٹی اس کو جمع کر سکتی ہے اور اس کا ان مقاصد کے ليے استعمال کر سکتی ہے جس کے ليے يہ فراہم کی گئی تھی۔ يہ معلومات اس مدت کے ليے جمع کی جاۓ گی جب تک کہ اس کی ان مقاصد کے ليے ضرورت رہے گی۔ نجی معلومات یونيورسٹی سے منروجہ ذيل قانون کے تحت رکھی جاتی ہے:
Data Protection Act 1998

جب آپ اس ويب سائيٹ پر آتے ہيں تو اس کو چلانے اور بہتر کرنے کی خاطر آپ کے کمپيوٹر کو ہو سکتہ ہے کہ ايک چھوٹی سی فائيل (کوکيز) سے جاری کيا جاۓ۔ ان ميں سے کچھ کوکيز ويب سائيٹ کے کچھ حصوں کو چلانے کے ليے ضروری ہيں۔ آپ اپنے براؤزر کو ان کوکيز کو قبول کرنے سے انکار کرنے پر يا پھر ان کو قبول کرنے سے پہلے آپ سے اجازت لينے پر سيٹ کر کتے ہيں۔ ليکن اگر آپ اپنی براؤزر سيٹنگ کو سب کوکيز کو بلاک کرنے کے ليے استعمال کرتے ہيں تو ممکن ہے کہ آپ اس ويب سائيٹ کو جزوی يا پھر مکمل طور پر کھول نہ سکیں۔ جب تک کہ آپ اپنے براؤزر کو سب کوکيز بلاک کرنے والی سيٹنگ پر نہيں رکھتے، ہمارا سسٹم آپ کے ويب سائيٹ کھولنے کے فورا بعد کوکيز جاری کرے گا۔ کوئی بھی کوکيز بارہ مہينوں سے طويل عرصے کے ليے جاری نہيں کی جاۓ گی اور ان ميں سے بيشتر اس سے کم عرصے کے ليے۔ کونسی کوکيز ايکٹو ہيں، اس کے بارے ميں تفصيلات عمومی طور پر آپ کے براؤزر سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

ممکن ہے کہ اس ويب سائيٹ کی مقبوليت اور تاثير کا تجزيہ کرنے کے ليے اس کے صارفين کے استعمال کے طريقہ کار سے متعلق آبادياتی اور شمارياتی معلومات کو جمع کيا جاۓ۔ نجی معلومات اس مقصد کے ليے استعمال ہوگی جو کہ اس کی درخواست کرتے وقت بيان کيا جاۓ گا۔ جہاں آپ نے رضامندی ظاہر کی ہے، ممکن ہے يونيورسٹی آپ کی معلومات کا استعمال کر کے آپ کو وہ ديگر معلومات فراہم کرے جو کہ آپ کی دلچسپی کی سمجھی جاۓ گی۔ آپ کی اجازت ليے بغير نجی معلومات نہ تو کسی تيسرے فريقوں (تھرڈ پارٹيز) کو بيچی جاۓ گی، نہ ہی کسی ڈائيريکٹ مارکيٹنگ کمپنی کو فراہم کی جاۓ گی اور نہ ہی کسی ديگر ايسی تنظيم کو۔

يونيورسٹی آپ کی معلومات کو جمع اور پراسيز کرنے کے ليے تيسرے فريقوں (تھرڈ پارٹيز) کی خدمات کا استعمال کر سکتی ہے۔ لہذا آپ کی دی گئی معلومات يونيورسٹی ايسے تيسرے فريقوں (تھرڈ پارٹيز) کو منتقل (ٹرانسفر) کر سکتی ہے۔ ايسی صورت ميں آپ کی معلومات ان ممالک کو منتقل (ٹرانسفر) کي جا سکتی ہے جو کہ اس ملک سے مختلف ہوں جہاں سے آپ نے يہ معلومات فراہم کی تھی۔ ممکن ہے کہ ان ممالک ميں وہ ڈيٹا کی محافظت کے قوانين (ڈيٹا پروٹيکشن لاز) لاگو نہ ہوں جو کہ اس ملک ميں ہوتے ہوں جہاں سے آپ نے يہ معلومات فراہم کی تھی۔ جب يونيورسٹی ايسے تيسرے فريقوں (تھرڈ پارٹيز) کی خدمات کا استعمال کرے گی يا پھر آپ کی معلومات کسی ديگر ممالک کو منتقل (ٹرانسفر) کرے گی تو يہ آپ کی معلومات کے محفوظ طور پر اور اس پرائيويسی پاليسی کے مطابق پراسيز ہونے کے ليے وہ سارے اقدامات اٹھاۓ گی جو کہ معقول اور مناسب حد کر ضروری ہونگے۔ آپ يہ معلومات دے کر اس بات کے پابند بھی ہو جاتے ہيں کہ اس معلومات کے اس طريقے سے استعمال، منتقل ہونے (ٹرانسفر) اور جمع ہونے ميں رضامند ہيں۔

اگر مستقبل ميں يونيورسٹی اس پاليسی ميں کوئی تبديلياں لاۓ گی تو وہ اس صفحہ (پيج) پر پوسٹ کی جائيں گی، اور جہاں مناسب ہوگا ايميل کے ذريعے آپ کو اطلاع دی جاۓ گی۔ اس ويب سائيٹ پر پرائيويسی سے متعلق کوئی سوالات يا خدشات کا اظہار مندرجہ ذيل ايميل پر کرنے چاہیں:
editor@freespeechdebate.com.

print Print picture_as_pdf PDF

آزادی اظہار راۓ آکسفرڈ یونیورسٹی کا ایک تحقیقی پراجکٹ ہے جو کہ سینٹ اینٹونی کالج کے ڈیرنڈورف پروگرام براۓ مطالعہ آزادی کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے

اوکسفرڈ يونيورسٹی