١٣زبانيں۔ دس اصول۔ ايک گفتگو۔

اگر آپ آن لائن کسی چیز کا اظہار کرتے ہیں تو ممکنہ طور پر کچھ ٣٠ لاکھ لوگ، يعنی دنيا کی آدھی آبادی کو کچھ سکھا سکتے ہیں۔ آپ جو کچھ بی عرض کریں، کوئی عکس بنائیں یا تصویر کھینچیں، یہ آپ کے اپنے ملک اور تہذیب میں شايع کرنے کے ليے ٹھیک ہوگا۔  لیکن شايد کہيں نہ کہيں دوسروں کو با توہین لگے گا۔

آزادی بيان وہ آزادی ہے جس پر باقی اقسام کي آزادياں منحصر ہيں۔ ليکن ايک ايسی دنيا جہاں ہم سب ہمساۓ ہوتے جا رہے ہيں، وہاں آزادی اظہار کی کيا حدود ہونی چاہيں؟ ہميں انٹرنيٹ سے فراہم شدہ سہوليات کو ثقافتوں کے بيـچ تبادلہ خيال کے ليے کيسے استعمال کرنا چاہيے؟

يہ ويب سائٹ اوکسفورڈ يونيورسٹی ميں ايک تحقيقی پروجيکٹ کا حصّہ ہے۔ اس کا مقصد اس مربوط دنيا ميں آزادی بيان سے متعلق اہم بحث کی آگاہی اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ خصوصی طور پر اس ويبسائٹ کا بيشتر حصہ ١٣ زبانوں ميں شايع ہے۔ سب سے پہلے اس صفحہ کے اوپر دي گئی فہرست ميں سے اپنی پسند کی زبان پر کلک کريں۔ پھر کھوجنا شروع کريں۔

يہ ويبسائٹ ١٠ اصولوں پر مشتمل ہے۔ ان اصولوں ميں سے ہر ايک کسی اہم موضوع سے نبٹتا ہے۔ ہوم پيج پر موجودہ کسی بھی اصول کارڈ پر کلک کريں اور اس موضوع سے متعلق مواد ديکھيں۔ اور ميرا تعارف پڑھنے کے ليے ہومپيج کے اوپرے دائيں ہاتھ کے پينل پر کلک کريں۔

يا پھر آپ اس ويب سائٹ کے وسيع مواد (جو کہ بين الاقوامی مسائل سے مربوط ہے) کو ملک، مصنف يا موضوع کے بنا پر براؤز کر سکتے ہيں۔ اس کے علاوہ آپ اپنی پسند کے موضوعات کو اوپر والے کونے ميں موجودہ سرچ بوکس کے ذريعے زيادہ گہرائی سے کھود سکتے ہيں۔

اگر آپ مزيد جاننا چاہيں تو ميری کتاب پڑھيں جو کہ مختلف ثقافتوں سے علم دريافت کرنے کے اس سفر سے پيدا ہوئی ہے۔

سب سے بڑھ کر، ويبسائٹ پر آئيں، تبصرہ کريں اور دوسروں کے ساتھ گفتگو يا بحث کريں۔ آپ "گائيڈڈ ٹوئر” بھی لے سکتے ہيں اور پھر آپ اس کے بارے ميں طلباء، دوست يا ديکر گروہ کے ساتھ بحث کر سکتے ہيں۔ يہ آپ کسی بھی طريقے سے کر سکتے ہيں، کسی بھی پليٹفارم پر، آنلائن یا پھر آفلائن۔  اگر آپ ہماری ويبسائٹ کا اس طريقے سے استعمال کرتے ہين تو برائے مہربانی ہميں اطلا‏‏ع کيجيے اور بتائيے کہ آپ نے کس طور پر اس کا استعمال کيا۔ آپ يہ تبصرے کے ذريعے بھی کر سکتے ہيں يا پھر ہم سے براہراست رابطہ بھی کر سکتے ہيں۔

اس عمل کی حوصلہ افزائی کرنے کے ليے ہم نے ایک کھلی تعليمی وسائل کے طور پر ويبسائٹ کا بہترین استعمال کرنے کے ليے "کيوريٹر ايوارڈ” پيش کرنے کا منصوبہ بنايا ہے۔ ہماری اميد ہے کہ يہ منصوبہ حقیقت ميں تبديل ہوگا۔ مزید تفصيلات کی اطلاع دی جائے گی۔

اس سفر کا لطف اٹھائين۔ کھل کر بات کريں! ميں اور يہاں اوکسفرڈ ميں پوری ٹيم آپ کی رائے کے منتظر رہيں گے۔

تمام نیک خواہشات کے ساتھ،

ٹموتھی گارٹن ایش اور

پوری "آزادی اظہار راۓ پر بحث” ٹيم

پی۔ايس: حالانکہ ہم اصلی نام کے استعمال کو ترجيح دیتے ہيں، ہم سمجھتے ہين کہ کچھ حالات ميں تخلص کا استعمال حفاظت کے ليے ضروری بن جاتا ہے۔ ايسی صورت ميں بلاجھجھک تخلص کا استعمال کريں۔

print Print picture_as_pdf PDF

کسی بھی زبان میں تبصرہ کیجئے


آزادی اظہار راۓ آکسفرڈ یونیورسٹی کا ایک تحقیقی پراجکٹ ہے جو کہ سینٹ اینٹونی کالج کے ڈیرنڈورف پروگرام براۓ مطالعہ آزادی کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے

اوکسفرڈ يونيورسٹی