تیرہ زبانیں. دس اصول. ایک گفتگو
Log in | اندراج کروائیں | میل کرنے کی فہرست
|
ٹموتھی گارٹن ایش |
پوشیدگی (نجی زندگی) اور آبرو، جو ہمارے آٹھویں اور نوویں اصول کے مضامین ہیں، کو اکثر ملایا جاتا ہے، لیکن یہ یکساں نہی ہیں. آپ کی نجی زندگی میں دخل اندازی ہو سکتی ہے لیکن یہ آپ کی توہین نہیں ہے: فرض کیجئے آپ یہ بالکل نہیں چاہتے کہ لوگوں کو پتہ چلے کہ آپ اپنی آمدنی کا نصف حصہ غریبوں کو دیتے ہیں. اسی طرح آپ کی توہین ہو سکتی ہے جو آپ کی نجی زندگی میں دخل اندازی نہیں: مثال کے طور پر، یہ دعوه کیا جائے کہ حکومتی وزیر نےاپنے ملک کو جنگ لڑنے پر آمادہ کرتے ھوۓ اہم انٹیلیجنس (خفیہ معلومات) کو دبایا. (مزید…) |
مئی ٢٠١٢ میں ہندوستان کی پارلیمنٹ نے سکولوں کی نصابی کتابوں کی ایک ایسی کھیپ کو ہٹا لیا جن میں ایک ایسا سیاسی کارٹون موجود تھا جس کو کئی ایم پیوں نے بے عزتی کا باعث سمجھا. انٹون دے بیٹس اس بارے میں بات کرتے ہیں کے کیا عزت، حقوق اور عام اخلاقیات کو تعلیمی سلسلے میں آزادی اظہار راۓ پر فوقیت حاصل ہونی چاہیئے؟
The definition of "reputation" is hard to pin down and has varied from age to age and place to place. Let us know your understanding of the word here
In 1964, the U.S. Supreme Court affirmed the idea that criticism of government officials must never be punished, even if it is based on lies, Jeff Howard explains a landmark First Amendment case.
سابقہ جرمن صدر کی اہلیہ 'بیٹنہ ولف' کا نام اگر گوگل میں ٹائپ کیا جاۓ تو آٹو کمپلیٹ آپشن اس کے آگے 'ایسکورٹ (طوائف)' لگا دیتا ہے. کیا الگورتھم کی طرف سے یہ اضافہ بدنامی کا ایک طریقہ ہے؟ سباسچین ہمپفر اس کیس پر روشنی ڈالتے ہیں.
مونا ایلتاحاوی کو نیو یارک میں ایک مسلم مخالف پوسٹر پر سپرے پینٹ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا. برائن پیلوٹ پوچھتے ہیں کہ کیا ان کا فعل آزادئ اظہار راۓ تھا یا سنسرشپ؟
ایک تاریخدان کا اپنے مدمقابل کی کتاب کے بارے میں امیزون پر انتہائی تنقیدی جائزے لکھنے میں کیا غلط ہے؟ اس دردناک اور ساتھ ساتھ مزاحیہ کیس سے ابھرنے والے سوالات پر کیٹی اینگلہارٹ روشنی ڈالتی ہیں.
